جونپور:اترپردیش میں جونپور کے برسٹھی علاقہ میں ایک خاتون نے اپنے دو سالہ کے بیٹے کے ساتھ آگ لگا لی جس سے ان کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ برسٹھی علاقہ میں محمود پور گاوں میں رہنے والے سوریہ پرکاش یادو کی 26سالہ بیوی جیوتی یادو نے کل رات دو سال کے بیٹے کو اپنے ساتھ کمرے بند کرلیا اور مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا لی جس سے دونوں کی جل کر موت ہوگئی۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے ان کی لاشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیں۔ جیوتی کے مائکے والوں نے سسرال والوں پر ماں بیٹے کو جلاکر مارنے کا الزام لگایا ہے جبکہ سسرال والوں کا کہنا ہے کہ گھریلو تنازعہ کے سبب اس نے یہ قدم اٹھایا ہے ۔ پولیس معاملہ کی تفتیش کررہی ہے ۔