نئی دہلی، 16 اگست (یو این آئی) صدر دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکڑ، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، سابق صدر رام ناتھ کووند، بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا اور کئی سینئر مرکزی وزراء نے بھارت رتن اور سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو منگل کو یہاںان کی برسی پر دلی خراج عقیدت پیش کیا۔
محترمہ مرم، مسٹر دھنکڑ، مسٹر مودی، مسٹر برلا، مسٹر کووند، مسٹر نڈا، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ اور دیگر مرکزی وزراء اور بی جے پی کے سینئر لیڈر مسٹر واجپئی کی سمادھی پر پہنچے۔ اور مسٹر واجپائی ی کی سمادھی پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
اس موقع پر دعائیہ اجتماع کا بھی اہتمام کیا گیا۔
اپنے ٹویٹ پیغام میں، مسٹر مودی نے کہا، “اٹل جی کا ہندوستان کے تئیں خدمت کا احساس ہمارے لیے تحریک کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے ہندوستان کو تبدیل کرنے اور 21ویں صدی کے چیلنجوں کے لئے ملک کو تیار کرنے کے مقصد کے ساتھ انتھک محنت کی۔
مسٹر دھنکڑ نے اپنے پیغام میں کہا، ”میں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی جی کو ان کی برسی پر یاد کرتے ہوئے انہیں سلام کرتا ہوں۔ ملک کو ترقی اور گڈ گورننس کا فارمولہ دینے والے اٹل جی کی پوری زندگی ان کی شخصیت کی گہرائی اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کی بلندی کی عکاس ہے۔ ہندوستان کی ترقی کے سفر میں ان کا تعاون ناقابل فراموش ہے۔
مسٹر شاہ نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا، ’’محترم اٹل جی نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ ماں بھارتی کی شان کو بحال کرنے کے لیے صرف کیا۔ انہوں نے ہندوستانی سیاست میں غریبوں کی فلاح و بہبود اور گڈگورننس کا ایک نیا دور شروع کیا اور ساتھ ہی دنیا کو ہندوستان کی ہمت اور طاقت کا احساس دلایا۔ آج ان کی برسی پر انہیں خراج عقیدت۔”
بی جے پی کے سرکردہ رہنماؤں میں سے ایک، مسٹڑواجپائی تین بار ملک کے وزیر اعظم رہے اور انہیں بھارت رتن سے بھی نوازا گیا۔
مسٹر واجپائی کا طویل علالت کے بعد 16 اگست 2018 کو انتقال ہوگیا۔