نئی دہلی : کارگل وجے دیوس کے موقع پر صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے ہفتہ کو 1999 کی کارگل جنگ کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا اور اس دن کو ملک کی خودمختاری کی حفاظت کے لئے لڑنے والے ہندوستانی فوجیوں کی غیر معمولی بہادری، غیر متزلزل جرات اور عظیم قربانی کی علامت قرار دیا۔









