انہو ں نے اپنے کیئریر کا آغاز لدھیانہ میں 1943ء میں کیا تھا جب وہ محض ۱۷؍ برس کے تھے ۔ او راس کے بعد شرما جی او رورماجی جوڑی کے ساتھ شامل ہوگئے ۔ ان کی پہلی فلم 1948ء میں ہیرا رانجھا تھی ۔ ان کے ساتھی رحمن ورما تقسم ہند کے موقع پر پاکستان چلے گئے او رخیام نے ہندوستان میں ہی اپنے کیئر یر کو پروان چڑھانے لگے ۔ خیام صاحب 1953ء میں فلم فٹ پاتھ میں قابل ستائش موسیقی دی ۔ اس کے بعد ان کی ہٹ موسیقی کا سلسلہ چلتا رہا ۔ انہوں نے اس وقت کے زبر گلوکارو ں کے ساتھ کام کیا جن میں طلعت محمود ، محمد رفیع اور مکیش قابل ذکر ہیں ۔ 1961ء میں فلم شعلہ او رشبنم میں بہترین موسیقی دی ۔ امیتابھ بچن کے فلموں میں بھی انہوں نے زبر دست موسیقی دی ۔ترشول ، کبھی کبھی شامل ہیں ۔Copyright Dailyaag - All Rights Reserved