برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس کے خلاف کردار ادا کرنے پر برطانیہ کے مسلمانوں کی تعریف کردی۔
انہوں نے یارکشائر کےعلاقے باٹلے کا دورہ کیا اور مسلمان کمیونٹی سے ملاقات کی، ملاقات میں کمیونٹی کی تعریف کی اور وبا کے خلاف جنگ میں مسلمانوں کی کاوشوں کو سراہا۔
برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ ایک نیا ویکسین سینٹر بننے جا رہا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نووایکس ٹرائلز میں حصہ لینے کے لیے بریڈ فورڈ اور اس علاقے کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کے ساتھ کے بغیر اور ان کی رضاکارانہ کاوشوں کے بغیر ہم عوامی حوصلہ افزائی حاصل نہیں کر سکتے تھے۔
بورس جانسن نے کہا کہ پروپیگنڈے کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد کورونا ویکسین لگوا رہی ہے، ملک میں 80 سال سے زائدعمر کے 97فیصد افراد کو ویکسین لگ چکی ہے۔