آگسٹا: امریکی ریاست میئن میں میئر ہونے والی مسلمان خاتون دہلک صحافیوں سے گفتگو کررہی ہیں.
آگسٹا؛امریکی ریاست میئن میں : پہلی بار ایک مسلم خاتون کو بحیثیت میئر منتخب کرلیا گیا۔ دہلک صومالیہ سے ہجرت کرکے امریکا آئی تھیں۔ وہ 2018 ء میں ساؤتھ پورٹلینڈ سٹی کونسل میں پہلی سیاہ فام اور مسلم خاتون کے طور پر بھی نامزد کی جاچکی ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ میئن ریاست کی 90 فیصد آبادی گوروں پر مشتمل ہے۔ ساؤتھ پورٹلینڈ کے دیگر ارکان نے انہیں اس کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔ اس موقع ہر دہلک کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ہمیشہ آپ سے کچھ نہ کچھ ہچکچاہٹ رہے گی ، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ بھی ختم ہوجائے گی ۔