آگرہ، 29 اپریل (یو این آئی) اتر پردیش کے آگرہ میں راجہ کی منڈی ریلوے اسٹیشن پر واقع دیوی مندر کو ہٹانے کے خلاف احتجاج کررہی ہندو تنظیموں کے حق میں مسلم کمیونٹی کے لوگ بھی کھڑے ہو گئے ہیں۔
غور طلب ہے کہ اس اسٹیشن کی توسیع میں درپیش مشکلات کے پیش نظر ڈویژنل ریلوے منیجر نے مندر کو منتقل کرنے کا نوٹس دیا ہے۔
اس کے علاوہ آگرہ چھاونی ریلوے اسٹیشن پر بھی ایک مزارکوہٹانے کا نوٹس دیا گیا ہے۔