لوک سبھا الیکشن کا آغاز ہوچکا ہے ۔ پہلے مرحلے کی رائے دہی 11اپریل کوہوئی جبکہ دوسرے مرحلے کی رائے دہی 18اور تیسرے مرحلے کی 26او رچوتھی مرحلے کی رائے دہی 29اپریل کو مقرر ہے ۔ جبکہ ماباقی تین مرحلوں میں مزید رائے دہی کے بعد نتائج23مئی کو جاری کئے جائیں گے۔
اس الیکشن میں اگر سب سے موضوع بحث اور ہاٹ سیٹ کوئی ہے تو وہ بیگوسرائے ہے جہاں سے بی جے پی بڑ بولے لیڈر اور مرکزی وزیر گری راج سنگھ امیدوار ہیں تو ان کے سامنے ایک نوجوان لیڈر‘ جواہرلال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین کے سابق صدر کنہیا کمار کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے امیدوار ہیں۔
آر جے ڈی نے یہاں سے تنویر عالم کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ جیسے جیسے الیکشن رائے دہی کی تاریخ قریب آرہی ہے بیگوسرائے پر چرچا تیز ہوتی جارہی ہے۔