پرتاپ گڑھ ۔ 16 جون (یواین آئی ) ملک میں مسلمانوں کی قومی زندگی کو حقیقی خطروں کا سامنا ہے ، ایک مشکوک و بے یقینی مستقبل کی طرف کسی ایسی ملت کا سفر جو 20 کروڑ لوگوں پر مشتمل ہے ، حیرت ناک اور تشویش انگیز ہے ۔
سب سے زیادہ پریشانی کی بات یہ ہے کہ جن لوگوں کے ہاتھ میں سات دہائی تک مسلمانوں کی رہنمائی کا منصب رہا ہو، وہ آزادی سے قبل اور اس کے بعد کی سیاسی صورتحال کے درمیان نوعیت کے فرق کو پہونچانے میں ناکام رہے ، خصوصی طور سے نئ سیاسی صف بندی پر بھی ان کی نظر نہیں گئ ۔