امروہہ : بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو مایاوتی نے جمعہ کو کہا کہ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کی سرکاربننے پر سب سے زیادہ نقصان مسلم برادری کو اٹھانا پڑتا ہے، جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مذہب کے نام پر ہمیشہ سے یہاں کشیدگی اور نفرت کا ماحول بنائے رکھا ہے ۔









