سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ وائٹ ہاؤس میں دوسری بار جیت جاتے ہیں تو وہ نہیں چاہتے کہ ان کے بچے دوبارہ ان کی انتظامیہ میں خدمات انجام دیں۔گذشتہ ہفتے میامی میں وفاقی عدالت میں پیشی کے بعد ’فاکس نیوز‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں سابق امریکی صدر نے کہا کہ “میرے خیال میں میرا خاندان سیاست میں کافی مشغول رہا ہے، یہ خاندان کے لیے بہت تکلیف دہ ہے۔ میرا خاندان جہنم سے گذرا ہے۔ “
خیال رہے کہ ایوانکا ٹرمپ اور ان کے شوہر جیرڈ کشنر ان کے صدارتی دور میں وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کے اعلیٰ مشیروں میں شامل تھے۔
گذشتہ ہفتے عدالت میں پیشی کے دوران ٹرمپ نے خفیہ وفاقی دستاویزات کے معاملے میں قصوروار نہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ سابق صدر کو اگست میں فلوریڈا میں ان کے مار-اے-لاگو ریزورٹ سے برآمد ہونے والی 100 سے زائد خفیہ دستاویزات سے متعلق سات وفاقی مجرمانہ الزامات کا سامنا ہے۔
Bret Baier’s Interview With Donald Trump [Full Interview] https://t.co/9m1sR7lrp7
— PepperPeep (@PepperPeep) June 21, 2023
ایوانکا ٹرمپ نے گذشتہ سال کے آخر میں کہا تھا کہ انہوں نے سیاست ترک کردی ہے اور وہ اپنے والد کی 2024ء کی صدارتی الیکشن کی مہم کا حصہ نہیں بنیں گی۔ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا بھی اپنی نئی انتخابی مہم کے آغاز کے بعد سے شوہر کی سیاسی تقریبات سے دور ہو گئی ہیں۔
Trump Thinks He Did a Great Job in 'Disaster' News Fox Interview – Rolling Stone https://t.co/v4zuE65koZ
— itsgoingtohappen (@itsgoingtohapp1) June 21, 2023