ینگون: میانمار میں مظاہرین پر فورسز کی فائرنگ سے مزید 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ ڈان اخبار میں شائع ہونے والی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق جب سے ملک میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے اور احتجاج شروع ہوئے ہیں گزشتہ روز اتوار کو سامنے آنے والی ہلاکتیں اب تک کی ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔









