میانمار کی مغربی ریاست راکھائن میں فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے کم از کم 5 روہنگیا مسلمان جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قانون ساز اور مقامی افراد کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز مراک یو قصبے میں فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں 12 سالہ لڑکے سمیت 5 مسلمان جاں بحق ہوگئے۔زخمی ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد کم ازکم 11رپورٹ کی گئی۔









