غیر ملکی میڈیا کے مطابق رہنما آنگ سان سوچی کو 5 مقدمات میں معافی ملنے کے بعد مجموعی طوپر ملی 33 سالہ قید میں 6 سال کی تخفیف ہوگئی ہے۔بدھ مت کے تہوار کے موقع پر آنگ سان سوچی سمیت7 ہزار قیدیوں کی معافی کا اعلان کیا گیا ہے، آنگ سان سوچی 5 مقدمات میں معافی کے باوجود گھر میں نظر بند رہیں گی۔
آنگ سان سوچی کو گزشتہ ہفتے جیل سے گھر منتقل کرکے نظر بند کیا گیا تھا، آنگ سان سوچی کو مختلف مقدمات میں مجموعی طور پر 33 سال قید کی سزا سنائی جاچکی ہے۔
اس کے علاوہ رہنما آنگ سان سوچی کے ساتھ سابق صدر ون مائینٹ کو بھی ان کے دو الزامات میں معاف دی گئی ہے اور اس کے بعد ان کی جیل کی سزا میں کمی ہوئی ہے۔
واضح رہے 78 سالہ نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کو فوج نے فروری 2021 میں حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے حراست میں لے رکھا ہے، آنگ سان سوچی2021 میں فوجی بغاوت کے بعد سے قید کاٹ رہی ہیں۔