نیپیداؤ ؛ میانمر میں برطرف رہنما آنگ سان سو چی کے وکلا نے بتایا ہے کہ فوجی حکام نے ان پر بدعنوانی کے 4نئے مقدمات قائم کردیے ہیں۔
بیان میں بتایا گیا کہ نئے الزامات سے متعلق عدالتی کارروائی کا آغاز 22 جولائی سے ہوگا، لیکن الزامات سے متعلق دستاویزات کو خفیہ رکھا گیا۔ سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق سو چی نے علاقائی حکومتی عہدے دار سے 6 لاکھ ڈالر نقد اور 11 کلوگرام سونا وصول کیا تھا۔