ئی دہلی، یکم فروری (یو این آئی) حکومت نے میک ان انڈیا کی بنیاد پر دفاعی شعبے میں خود کفیل ہونے (آتم نربھرتا) کی طرف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے خریداری کے بجٹ کا 68 فیصد ملکی کمپنیوں کے لیے مختص کیا گیا ہے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل کو لوک سبھا میں مالی سال 2022-23 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملکی کمپنیوں سے دفاعی شعبے میں فکسڈ پرچیز (متعینہ خریداری)بجٹ کا 68 فیصد حصہ خریدنے کا التزام کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ نجی شعبے کی حصہ داری کو بڑھانے کے لیے بھی ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہےجس کے تحت بجٹ میں دفاعی تحقیق اور ترقی کے لیےمتعین الاٹمنٹ کی 25 فیصد رقم نجی شعبے کے ساتھ تعاون میں خرچ کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ نجی کمپنیوں کے لیے نئی ٹیکنالوجی کے ٹیسٹ اور اس کے تصدیق کے لیے ایک خود مختار ادارہ شکیل دیا جائے گا۔