اسلام آ باد (آئی این پی ) نیب نے چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشری بی بی اورپی ٹی آئی کے رہنما زلفی بخاری کی گرفتاری کی بھی اجازت مانگ لی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں نیب عدالت پیش کیا گیا جہاں نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بشری بی بی اور زلفی بخاری کو بھی گرفتار کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ القادر ٹرسٹ کیس میں تحقیقات کی جاسکیں۔