نئی دہلی، 4 دسمبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے بحریہ کے ملازمین اور ان کے کنبوں کو بحریہ کے دن کی مبارکباد دی۔
مسٹر نڈا نے جمعہ کو ٹوئٹ کرکے کہا ’’بحریہ کے دن پر بحریہ کے ملازمین اور کنبوں کو میری نیک خواہشات۔ ہمارے ساحلی اور سمندری سلامتی کو یقینی بنانے اور قدرتی آفات میں راحت رسانی کا کام کرنے کی پختہ کوششوں کے لئے ہندوستانی بحریہ کے ملازمین کو سلام کرتا ہوں‘‘۔
بحریہ ہر برس 4 دسمبر کو بحریہ کا دن مناتی ہے۔ بحریہ کے دن کا واقعہ 1971 سے جڑا ہے۔ اس دن ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان کے خلاف آپریشن ٹرائیڈینٹ شروع کیا تھا۔ اسی کی یاد مین آج کے دن کو بحریہ کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔