نئی دہلی، 19 اکتوبر؛ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار روایتی عقیدے اور ہم آہنگی کے ساتھ منایا جانا چاہیے۔
مسٹر نائیڈو نے یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ پیغمبرحضرت محمد نے ہم آہنگی، انسانیت اور عالمی بھائی چارے کا راستہ دکھایا۔
مسٹر نائیڈو نے کہا “میلاد النبی کے مقدس موقع پر عقیدت مند اہل وطن کو دلی مبارکباد۔ اس مقدس دن کو روایتی ہم آہنگی، عقیدے اور کووڈ کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے ساتھ منائیں۔