نئی دہلی:این ڈی اے امیدوار ایم وینکیا نائیڈو نے آج نائب صدر کے انتخاب کے لئے اپنی نامزدگی داخل کی۔ یہ الیکشن 5 اگست کو ہوگا۔مسٹر نائیڈو جب اپنے کاغذات داخل کرنے کے لئے راجیہ سبھا سیکریٹری جنرل کے دفتر آئے تو ان کے ہمراہ وزیراعظم نریندر مودی ، سینئر بی جے پی لیڈر اور مودی کابینہ کے ارکان موجود تھے ۔
وزیراعظم کے علاوہ مسٹر نائیڈو کے ہمراہ بی جے پی سربراہ امت شاہ، بی جے پی کے بزرگ لیڈر ایل کے اڈوانی ، دفاع اور مالیات کے وزیر ارون جیٹلی ، امور خارجہ کی وزیر سشما سوراج اور این ڈی اے اتحادیوں کے کئی رہنما آگے تھے ۔