نئی دہلی ، 29 جولائی ؛ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ہماچل پردیش کے لاہول سپیتی میں ہوئے جانی و مالی نقصانات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر نائیڈو نے جمعرات کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ لاہول سپیتی میں اچانک ہوئے جانی و مالی نقصانات کی خبرسے بہت دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ’’میری تعزیت متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہے، میں لاپتہ افراد کی حفاظت کے لئے دعا گو ہوں‘‘۔