نئی دہلی،16 اگست (یواین آئی) نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے پارسی برادری کو پارسی نئے سال کی مبارکباد دی اور ملک کی خوشحالی میں ان کے تعاون پر انہیں مبارکباد پیش کی۔
مسٹر نائیدو نے اتور کو جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پارسی برادری ملک کے ثقافتی ورثے کا لازمی جزو ہیں ۔ ملک کی خوشحالی میں اس برادری کا تعاون قابل تحسین ہے۔
انہوں نے کہا ’’پارسی نئے سال نوروز کے موقع پر پارسی بہنوں اور بھائیوں کو دلی مبارکباد! یہ سال آپ کے اور آپ کے رشتہ داروں کے لئے خوشیاں ، صحت و تندرستی اورخوشحالی لائے‘‘۔
نائب صدر نے کہا کہ پارسی برادری ہندوستان کے ثقافتی تنوع کا اٹوٹ حصہ رہی ہے اور اس نے ہمارے ثقافتی ورثے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کو دھیان میں رکھتے ہوئے نوروز گھر پر ہی رہ کر منائیں ۔ محتاط رہیں ، محفوظ رہیں ، صحتمند رہیں۔