لکھنؤ:اترپردیش کے گورنر رام نائک نے رمضان کے مبارک مہینے کی آمدپر ملک کے تمام عوام خصوصاً مسلمانوں کو مبارکباد دی۔مسٹر نائک نے تہنیتی پیغام میں کہا،کہ رمضان کا مبارک مہینہ انسان کو اللہ سے اور قریب کرتا ہے ۔
روزہ رکھ کر انسان کو دوسروں کی بھوک ،پیاس اور دیگر ضرورتوں کا خیال پیدا ہوتا ہے اور بقائے باہم کا پیغام ملتا ہے ۔رمضان کا یہ پیغام پوری انسانیت کے لئے ایک سبق ہے کہ کیسے اپنی ضرورتوں کو قربان کرکے دوسروں کی مدد کی جائے ۔انہوں نے یقین ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری گنگا-جمنی تہذیب کے ذریعہ سے رمضان کا پاک مہینہ سب کی زندگی میں خوشیوں کے ساتھ ساتھ آپسی بھائی چارے کو فروغ دیگا۔