جدہ: سعودی عرب کے شہر جدہ میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ایک مریض کی زندگی بچالی اور اس کے پیٹ سے 230 کیلیں اور شیشے کا ایک ٹکڑا برآمد کر لیا گیا جبکہ مریض کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جدہ میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ایک مریض کی زندگی بچالی ہے اور اس کے پیٹ سے 230 کیلیں نکال لیں ہیں جبکہ سعودی ترجمان محکمہ صحت نے اپنے جاری بیان میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدہ اسپتال میں ایک ذہنی مریض علاج کے لیے لایا گیا جو شدید تکلیف میں مبتلا تھا۔