نئی دہلی: 2016 میں لاپتہ ہونے والے جے این یو کے طالب علم نجیب احمد کی والدہ فاطمہ نفیس نے منگل کو سی بی آئی اور دہلی پولیس پر اپنے بیٹے کے معاملے میں “لاپرواہی” کا الزام لگایا اور کہا کہ اگر انہیں انصاف کے لیے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑے تو بھی وہ ایسا کریں گی۔









