ئی دہلی: نامزد وزیر اعظم نریندر مودی نے تیسری بار وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا۔ نریندر مودی نے راشٹرپتی بھون میں ایک شاندار تقریب میں خصوصی مہمانوں کے سامنے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا۔مودی کے ساتھ 72وزراء نے بھی حلف اٹھایا جن میںچار ٹی ڈی پی اور دوجنتادل یو کےوزراء ہیں آج حلف لیکر وزیر اعظم مودی نے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی برابری کر لی، جو مسلسل تین بار ملک کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔ وزیر اعظم مودی کے بعد دیگر وزراء نےبھی حلف لئے۔نریندر مودی نے تیسری بار ملک کے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب راشٹرپتی بھون میں منعقد ہوئی۔ حلف برداری کی تقریب سے قبل نریندر مودی نے اپنے ممکنہ وزراء کو وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر بلایا اور ان کے کام کے حوالے سے اہم ہدایات دیں۔
نریندر مودی کیلئے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے، کیونکہ وہ مسلسل تیسری بار وزیر اعظم بنے ہیں۔ اس سے پہلے صرف جواہر لال
نہرو تین بار وزیر اعظم بنے تھے۔ نریندر مودی کے ساتھ ساتھ بی جے پی کی اتحادی جماعتوں کے قائدین بھی وزیروں کے طور پر حلف لیا۔واضح رہے کہ پارٹی صدر جے پی نڈا کی پانچ سال بعد کابینہ میں واپسی ہوئی ہے۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے عہدہ کا حلف دلایا۔73 سالہ مودی پہلی مرتبہ 2014ء میں وزیراعظم بنے تھے۔ 2019ء میں انہوں نے دوسری مرتبہ وزارتِ عظمی سنبھالی تھی وہ وارانسی کے حلقہ لوک سبھا سے دوبارہ منتخب ہوئے ہیں۔
صدرمالدیپ محمدمعزو‘ وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ‘ وزیراعظم نیپال پشپاکمارداہل پرچنڈا‘ صدرسری لنکا رانیل وکرم سنگھے‘ وزیراعظم ماریشیس پروندکمار جگن ناتھ‘ وزیراعظم بھوٹان شیری ٹوگبے اور نائب صدرسشیلس احمدعفیف نے خصوصی مہمانوں کے طور پر شرکت کی۔ تقریب حلف برداری کا مشاہدہ کرنے کیلئے راشٹرپتی بھون کے احاطہ میں تقریباً 9ہزار لوگ موجود تھے۔