کولاراڈو: ناسا نے افریقہ میں ملنے والے مشہور رکاز، فاسل کے نام پر بنا ایک نیا خلائی جہاز زمین سے پرے بھیجا ہے جو سیارہ مشتری کے قریب ان سیارچوں (ایسٹرائیڈز) کی شناخت کرے گا جو نظامِ شمسی کی تشکیل کی قدیم ترین باقیات میں سے ہیں اور انہیں ماہرین نے نظامِ شمسی کے رکاز (فاسلز) قرار دیا ہے۔
کیپ کناورل سے الائنس اٹلس راکٹ سے بھیجنے جانے والے اس خلائی جہاز کا کام سیارچوں کے دو گروہوں کی کھوج کرنا ہے جو گیسی دیو نما سیارے مشتری کے گرد گھوم رہے ہیں۔ خیال ہے کہ نظامِ شمسی کے تمام سیارے بن گئے تب بھی ان کی قسمت نہ بدلی اور وہ آوارہ اجسام کی مانند گردش کررہے ہیں۔ اس طرح نظامِ شمسی کی باقیات میں شامل ہیں۔
12 برس بعد مشتری پہنچنے والے اس سیارے کا نام انسانی ارتقا کی ایک اہم دریافت پر رکھا گیا ہے۔ لوسی نامی رکاز افریقہ سے ملا تھا جو قدیم ترین انسانی فاسل بھی ہے۔ یہ وجہ ہے کہ خلائی جہاز لوسی بھی نظامِ شمسی کی قدیم باقیات پر ہماری معلومات میں اضافہ کرے گا۔
بولڈر کولاراڈو میں واقع ساؤتھ ویسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر ہال لیویژن کہتے ہیں کہ مشتری کے مدار سے 60 درجے پر رہتے ہوئے تمام سیارچے گردش کرتے ہیں.ان کے مطابق تمام سیارچوں پر سورج اور مشتری دونوں کے ثقلی اثرات ہورہے ہیں۔