نئی دہلی، 6 جنوری (یو این آئی) شہریت ترمیمی قانون (سي اےاے) کے خلاف گزشتہ 20 دنوں سے جاری ملک گیر تحریک کے دوران کانپور آئی آئی ٹی میں پاکستان کے انقلابی شاعر فیض احمد فیض کی نظم ’ہم دیکھیں گے‘ پر پیدا ہوئے تنازعہ کی وجہ سے یہ نظم سوشل میڈیا پر اتنی وائرل ہوئی کہ نئی نسل عالمی کتاب میلے میں فیض کی کتابیں خریدنے لگی ہے۔









