نئی دہلی، 22 ستمبر (یو این آئی) ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 217.11 کروڑ سے زیادہ کووڈ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 17 کروڑ 11 لاکھ 36 ہزار 934 ویکسین دی گئی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 5443 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 46 ہزار 342 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.10 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 1.61 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 5251 لوگوں کو کووڈ سے نجات ملی ہے۔ اب تک کووڈ سے کل 4 کروڑ 39 لاکھ 78 ہزار 271 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.71 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 3 لاکھ 39 ہزار 62 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 89 کروڑ 27 لاکھ 28 ہزار 70 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔