واشنگٹن ، 14 مارچ ؛ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے كوروناوائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے ملک میں قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے ۔ مسٹر ٹرمپ نے جمعہ کو روز گارڈن میں پریس کانفرنس کے دوران کہا’’ میں سرکاری طور پر ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کرتا ہوں ۔ اس سے امریکی صوبوں میں كوروناوائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے وفاقی فنڈ سے حکومت کو 50 ارب ڈالر کی رقم ملے گی‘‘









