بھوپال ، 14 ستمبر (یواین آئی ) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے عالمی یوم ہندی پرسبھی کو مبارکباد پیش کی ۔
مسٹر چوہان نے ٹویٹ کے ذریعے کہا ہے ’’ ہندی ہماری ثقافت ، شناخت اور ملک کی آواز ہے ۔ اس کا اعترام کریں ، اس سے ملک کا وقار بڑھے گا ۔یوم ہندی پر مبارکباد‘‘ ۔
مسٹرچوہان نے اس موقع پر ٹویٹ میں ہندی کے اعظیم شعرا کو یاد کرتے ہوئے لکھا ہے ’’ زبان سے ہی ہمارا وقار ، زبان ہی عزت ہے۔ سور ، کبیر ، تلسی ، پریم چند ہندی کی میراث ہیں ۔ ہر زبان سے محبت اور ہندی پر فخر ہے۔ ہندی ہماری ثقافت ، شناخت اور ملک کی آواز ہے۔ ریاستی کابینہ کے کئی اراکین نے بھی عالمی یوم ہندی کے موقع پر شہریوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔