نئی دہلی،29 اگست (یواین آئی)وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتے کو ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کو ان کی یوم پیدائش پر یاد کرتے ہوئے کھیلوں کے قومی دن پر ہنر مند کھلاڑیوں کی کامیابی کےلئے کنبوں اور کوچ کے تعاون کی ستائش کی اور کھیل اور فٹنیس کو اپنی روزانہ کی زندگی کا حصہ بنانے کی اپیل کی۔
ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کی یوم پیدائش پر 29 اگاست کو کھیلوں کے قومی دن کے طورپر منایا جاتا ہے۔آج ان کی 115 ویں یوم پیدائش ہے۔
مسٹر مودی نے کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر کئی ٹویٹ کرکے کہا،’’ہندوستانی حکومت کھیل کو مقبول بنانے اور ملک میں کھیل کے میدان میں ہنرمندوں کو آگے بڑھانے کےلئے کئی کوشش کررہی ہے۔میں سھبی سے کھیل اور فٹنیس کو اپنی روزانہ کی زندگی کا حصہ بنانے کی اپیل کرتا ہوں۔ایسا کرنے کے کئی فائدے ہیں۔اس سے ہر کوئی خوش اور صحت مند رہ سکتا ہے۔‘‘
انہوں نے آگے لکھا،’’آج کھیلوں کے قومی دن پر ہم میجر دھیان چند کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،جن کا ہالکی اسٹک پر جادو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔آج ہمارے ہنرمند کھلاڑیوں کی کامیابی کےلئے ان کے کنبوں،کوچوں اور ساتھی ملازمین کی بہترین حمایت کی ستائش کرنے کا بھی دن ہے۔کھیلوں کے قومی دن پر ان سبھی کھلاڑیوں کی کامیابیوں کا جشن منانے کا دن ہے،جنہوں نے مختلف کھیلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے اور ہمارے ملک کو فخرمحسوس کرایا ہے۔ان کی محنت اور عزم غیر معمولی ہے۔‘‘
میجر دھیان چند کے وقت ہندوستان مسلسل تین بار 1928, 1932 اور 1936 میں اولمپک کے طلائی تمغے جیت کر ہندوستان کو فاتح بنایا تھا۔