لکھنؤ: گجرات کو ملک کے لئے ترقی کا ماڈل قرار دیتے ہوئے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو کہا کہ گجرات میں شمالی ہندوستانیوں کو پورے احترام اور سیکورٹی کے ساتھ گجرات میں رہ رہے ہیں۔
اندرا گاندھی پرتشٹھان میں منعقد اتر پردیش۔گجرات ایکتا کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے مسٹر یوگی نے کہا کہ اتر پردیش کے لوگ سماجی ہم آہنگی کی مثال قائم کرتے ہوئے گجرات کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرہے ہیں اور پورے عزت و احترام اور سیکورٹی کے ساتھ اپنی زندگی گذار رہے ہیں۔ اتر ہردیش کے محنت کش لوگ اپنی کمائی کا بڑا حصہ یہاں رہ رہے اپنے خاندان کے پاس بھیجتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گجرات نے ملک کو نیاترقی کا ماڈل دیا ہے ۔کئی ریاستوں نے گجرات کے ترقی ماڈل کو اپنایا ہے ۔ گجرات کی ترقی سے پورے ملک کی ترقی ہوتی ہے ۔ گجرات کے لوگوں نے اپنے دم پر پوری دنیا میں نام کمایا ہے ۔مسڑیوگی نے کہا کہ گذشتہ دو دہائیوں کے دوران گجرات نے ترقی کی راہ میں تیزی کے ساتھ قدم بڑھائے ہیں۔ مسٹر نریندر مودی کی وزیر اعلی کی میعاد کار میں ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکے گجرات کو اب وزیر اعلی وجے روپانی کی رہنمائی مل رہی ہے ۔
ملک کے سابق وزیر داخلہ ولبھ بھائی پٹیل کے احترام میں بولتے ہوئے مسٹر یوگی نے کہا کہ مسٹڑ پٹیل جدید ہندوستان کے معمار تھے ۔ متحدہ ہندوستان کے قیام میں ان کی کردار کو بھلایا نہیں جا سکتا۔عظیم لیڈر کی دنیا کی سب سے اونچی مورتی کا افتتاح 31 اکتوبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں کیا جائے گا۔ مورتی کی تعمیر میں اتر پردیش کے لوگوں نے مٹی اور لوہا دیا ہے ۔ یہ پٹیل کے تئیں ہمارے لگاؤ کو ظاہر کرتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ پٹیل کی محنت ہی تھی جس کے بدولت ٹکڑوں میں منقسم 562 ریاستوں کو ایک ہی میں شامل کیا جا سکا۔ اگر مسٹر پٹیل نہ ہوتے تو آج ملک کا نقشہ کچھ اور ہوتا۔ اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی نے کہا کہ رام کی سرزمین اتر پردیش سے گجرات کے لوگوں کا گہرا تعلق ہے جبکہ کرشن اوتار کا دیدار کرنے کے لئے یہاں سے بڑی تعداد میں لوگ گجرات جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے نظریات کو ملک و دنیا میں پیش کیا ہے گجرات کی ترقی میں مسٹر مودی کا بہت ہی اہم کردار ہے ۔
اتر پردیش کے لوگوں کو سردار پٹیل کی مورتی کے افتتاحی تقریب میں آنے کی دعوت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اتر پردیش کے لوگوں کے استقبال سے بہت ہی متأثر ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہاں کے لوگ زیادہ دے زیادہ تعداد میں آئیں اور سیاحتی مقامات کی سیر کریں۔ انہوں نے اتر پردیش کی ترقی میں گجرات کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا وعدہ کیا۔