لکھیم پور : لکھیم پور تشدد معاملے میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش کی گرفتاری کے مطالبے پر پنجاب کانگریس صدر نوجوت سنگھ سدھو جمعہ کے روز دھرنا دیا۔
دھرنے کے دوران انہوں نے مون ورت رکھنے کا اعلان کیا جس سےمقامی انتظامیہ کو اس دھرنے کو ختم کرنے کے لیے کافی مشقت کرنی پڑی۔
جمعہ کو لکھیم پور پہنچنے پر سدھو نے مرحوم صحافی رمن کشیپ کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا دیا اور متاثرین کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔