لوک سبھا الیکشن کی بڑھتی سرگرمیوں کے درمیان متنازعہ بیانات کا دورتھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ سابق کرکٹراورپنبجاب کی کانگریس حکومت میں وزیرنوجوت سنگھ سدھو کا نام بھی اس فہرست میں جڑگیا ہے۔ بہارکے کٹیہارمیں انتخابی تشہیرکے لئے پہنچے سدھونے مسلم طبقے سے متحد ہوکرکانگریس کوووٹ دینے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ آپ (مسلم طبقہ) یہاں اقلیتی ہوکربھی اکثریتی ہے۔ آپ اگراتحاد کا مظاہرہ کریں گے تو آپ کے امیدوارطارق انورکوکوئی بھی شکست نہیں دے سکتا ہے۔ سدھو کٹیہارپارلیمانی حلقہ کے بلرام پوراسمبلی کے بارا سوئی بلاک کے ہائی اسکول ڈھٹھا کے میدان میں انتخابی جلسے کو خطاب کررہے تھے۔
نوجوت سنگھ سدھو نےاپنی تقریرکے دوران کہا ’آپ کی آبادی یہاں 64 فیصد ہے، یہاں کے مسلمان ہماری پگڑی ہیں۔ اگرآپ کو کوئی پریشانی ہوتومجھے یاد کرنا، میں پنجاب میں بھی آپ کا ساتھ دوں گا‘۔ انہوں نے مخالفین پرتنقید کرتے ہوئے کہا ’یہ لوگ آپ کو تقسیم کررہے ہیں، مسلمانوں کے ووٹ تقسیم کررہے ہیں۔
پنجاب حکومت میں وزیرسدھونے یہ بھی کہا کہ ’اویسی جیسے لوگوں کولاکرووٹ تقسیم کرنا چاہتے ہیں اورجیتنا چاہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا ’آپ لوگ متحد ہوکر64 فیصد کے ساتھ آئے توسب الٹ جائیں گے اورمودی سلٹ جائیں گے(ہارجائیں گے)۔ اس بارکے الیکشن میں ایسا چھکا مارو کہ مودی باونڈری سے باہرچلا جائے‘۔