ممبئ: بمبئی ہائی کورٹ نے جمعرات کو سابق وزیر اور این سی پی لیڈر نواب ملک کو منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں طبی بنیادوں پر داخل کی گئی عبوری ضمانت کی درخواست کو رد کر دیا-
جسٹس انوجا پربھوڈیسائی نے عارضی طبی ضمانت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے اپنے حکم میں کہا کہ درخواست ضمانت کی سماعت اب وہ دو ہفتوں کے بعد میرٹ کی بنیاد پر سماعت ہوگی –
نواب ملک کے وکلاء نے اپنی درخواست میں عدالت سے التجا کی تھی کہ ملک کو منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے ) کی دفعات کے تحت ایک بیمار شخص کے طو سمجھا جا سکتا ہے اور وہ اس کے رو سے ضمانت پر رہا ہونے کا حقدار ہے –
Bombay HC rejects temporary medical bail of ex-Maha Minister Nawab Malik – https://t.co/NmxyQMt6tb
— Sree Iyer (@SreeIyer1) July 13, 2023