بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی ایک چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے بالی وڈ فنکار ہیں جن کیلئے معمولی کرداروں سے بڑا اداکار بننے کا سفر قطعاً آسان نہ رہا۔
میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نواز الدین نے اعتراف کیا کہ بطور جونیئر آرٹسٹ مجھ سے کئی مرتبہ بدسلوکی کی گئی۔
نواز الدین صدیقی نے بتایا کہ سیٹ پر اسپاٹ بوائے سے پانی مانگتا تو وہ مکمل طور پر مجھے اگنور کردیتا جس کے بعد مجھے خود اٹھ کر پانی پینا پڑتا، بالی وڈ میں کئی ایسی پروڈکشنز ہیں جو کھانے کے اوقات میں کاسٹ اور عملے کو الگ کردیتی ہیں، جونیئر آرٹسٹ مرکزی کرداروں سے علیحدہ ہوکر کھانا کھاتے ہیں، معاون کرداروں کی اپنی جگہ ہے اور اسی طرح مرکزی کردار کی اپنی جگہ ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اکثر مرکزی کرداروں کے ساتھ کھانا کھانے کی کوشش کرتا تھا لیکن ایک بار مجھے کالر سے گھسیٹ کر باہر کردیا گیا۔بالی وڈ اداکار نے یہ بھی کہا کہ اس کے علاوہ یش راج فلمز کی پروڈکشن ایسی پروڈکشن ہیں جہاں سب مل کر کھانا کھاتے ہیں۔