نئی دہلی 2 جنوری؛ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے جنرل سیکرٹری دیوی پرساد ترپاٹھی کا جمعرات کی صبح یہاں انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 67 برس تھی اور کئی دنوں سے بیمارتھے۔ان کے پسماندگان میں اہلیہ اور تین بیٹے ہیں۔
مسٹر ترپاٹھی نے آج صبح تقریباً سوا نو بجے اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔ ان کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی۔
چھ جنوری 1954 کو اترپردیش کے سلطان پور میں پیدا ہوئے مسٹر ترپاٹھی جواہر لال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈینٹس یونین کے صدر بھی تھے۔ ایمرجنسی میں وہ جیل بھی گئے تھے۔ بعد میں وہ کانگریس میں شامل ہو گئے اور راجیو گاندھی کے مشیر بن گئے تھے۔
بعد میں انہوں نے مسٹر شر پوار کی قیادت میں این سی پی میں شمولیت اختیار کی۔ وہ راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ رہے اور ایک میگزین تھنک ٹینک کے مدیر بھی تھے۔
Deeply Saddened to hear about the demise of Shri.D.P Tripathi Ji. He was the General Secretary of @NCPspeaks, and a guide and mentor to all of us. We will miss his wise counsel and guidance which he had given us from the day NCP was established. (1/2)
— Supriya Sule (@supriya_sule) January 2, 2020