پٹنہ 10 نومبر [یو این آئی] بہار اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے تازہ مرحلے میں این ڈی اے حکومت سازی کیلئے درکار سیٹوں سے زیادہ نششتوں پر آگے ہے۔
بی جے پی 67 اور متحدہ جنتا دل 50 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ ایل جے پی بھی اب تک چھ سیٹیں حاصل کر چکی ہے۔
مہاگٹھ بندھن کی رفتار دھیمی پڑ گئی ہے اور تیجسوی کی زیرقیادت پارٹی آر جے ڈی جہاں 75 نشستوں پر آگے ہے اور کانگریس کے امیدوار 24 پر آگے چل رہے ہیں
ایل جے پی سات اور دیگر 22 سیٹوں پر آگے ہیں۔
اس طرح مقابلہ کانٹے کا ہے جس میں سر دست این ڈی اے 123 سیٹوں پر آگے ہے اور مہاگٹھ بندھن 100 کے قریب سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔