نئی دہلی، ؛ وزیراعظم نریندرمودی نے لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو مل رہی جیت کے لئے پارٹی کی قیادت والی حکومت کی ’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘کی پالیسی پر سب کے اعتماد کی وجہ سے ملک کی جیت قرار دیا ہے۔
مسٹر مودی نے دوپہر ڈھائی بجے کے بعد انتخابات کی تصویر صاف ہونے کے بعد ٹوئٹ کیا ’سب کا ساتھ +سب کا وکاس=ہندستان کی جیت‘۔
بی جے پی کے صدر امت شاہ نے بھی کہا کہ انتخابات کے یہ نتائج اپوزیشن کے جھوٹ، ذاتی حملوں اور بے بنیاد سیاست کے خلاف ملک کا فیصلہ کیا ہے۔
مسٹر شاہ نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ یہ جیت پورے ہندستان کی جیت ہے۔
ملک کے نوجوان، غریب اور کسان کی امیدوں کی جیت ہے۔ یہ شاندار جیت وزیراعظم مسٹر مودی کی پانچ برس کی ترقی اور مضبوط قیادت پر عوام کے اعتماد کی جیت ہے۔