نئی دہلی : مرکزی حکومت کی صفائی ستھرائی کے سلسلے میں قومی سطح کے ’صفائی ستھرائی سروے 2020‘ میں نئی دہلی میونپسل کونسل (این ڈی ایم سی) کو سب سے صاف ستھرے راجدھانی شہروں کے زمروں میں سب سے بہترین قرار دیا گیا اور سبھی ریاستی راجدھانیوں اورمرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے درمیان سب سے بہترین مظاہرہ کرنے والی راجدھانی’کلین کیپیٹل سٹی‘ اعلان کیا گیا ہے۔
کونسل کے چیئرمین دھرمیندر نے اس سلسلے میں رہائشی وشہری امور کے وزیر مملکت ہردیپ سنگھ پوری سے ایوارڈ وصول کیا۔
مسٹر پوری نے جمعرات کو یہاں صفائی سروے 2020 کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں صفائی وستھرائی کے تئیں بیداری کے سلسلے میں واضح بہتری آئی ہے اور سوچھ بھارت مہم کا اثر پورے ملک میں دکھائی دے رہا ہے۔