لکھنؤ : ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ و اطلاعات اونیش اوستھی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے کہاکہ کاشتکاروں سے خریدے گئے گیہوں کی محفوظ ذخیرہ اندوزی کیلئے بھی ضروری انتظامات کیے جائیں۔ بارش کے موسم کودیکھتے ہوئے یہ یقینی بنایا جائے کہ خریداگیاگیہوں کھلے میں نہ رکھا جائے ورنہ یہ بھیگ کرخراب ہوجائیگا۔
بے سہاراگئونسل کیلئےچلائی جارہی گئوشالائوں میں سبز چارے کاباقاعدہ انتظام کیا جائے۔ گئو شالائوں میں قائم بھونسہ بینک میں بھونسہ کاسکیولراسٹوریج کیلئے سبھی انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے بارش سے پہلے تمام نالوں کی سلٹ صفائی کرائے جانے کی بھی ہدایت دی ہے۔
اوستھی نے بتایا کہ دفعہ ۱۸۸کے تحت ۶۶۹۰۷لوگوں کے خلاف ایف آئی آردرج کی چیکنگ میں ۱۸۱۱۳۶لوگوں کونامزد کیاگیا ہے۔ چیکنگ مہم کے دوران ۳۰۱۰۶۱۱۰۶روپئے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔ضروری خدمات کیلئے کل ۳۰۰۴۵۱ گاڑیوں کے پرمٹ جاری کئے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کالابازاری اورجمع خوری کرنے والے ۹۲۱لوگوں کے خلاف ۷۰۱ایف آئی آر درج کرتے ہوئے ۳۲۷ لوگوں کوگرفتارکیاگیا ہے۔فیک نیوز کے تحت اب تک ۱۴۸۶ معاملوں کوعلم میں لیتے ہوئے سائبرکومطلع کیاگیا ہے۔ ۱۷جون کوکل ۰۹ معاملے جن میں ٹوئٹر کے ۰۵ فیس بک کے ۰۴ معاملوں کوعلم میں لیتے ہوئےسائبرسیل کو ضروری کارروائی کیلئے بھیجا گیا۔ ۱۷
جون تک ٹوئٹر کے ۸۲فیس بک کے ۸۱ٹک ٹاک کے ۴۷اور واٹس ایپ کے ۰۱اکائونٹ کل ۲۱۱اکائونٹس کو بلاک کیاجاچکا ہے۔ ابھی تک کل ۵۰ایف آئی آردجر کرائی گئیں۔مختلف ضلعوں میں ۱۶ لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ریاست کے ۲۴۱۴ہاٹ اسپاٹ کے ۷۹۲تھانوں کے تحت ۹۰۱۷۴۹مکانوں کے ۵۴۷۲۹۳۱ لوگوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ان ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں کورونا مثبت افراد کی تعداد۵۲۶۱ہے۔