نسلی امتیاز کے خلاف برسہا برس تک جدوجہد کرنے والے رہنما نیلسن منڈیلا کی بیٹی مشکوک حالت میں انتقال کر گئیں۔
ایس ای بی سی ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کی حکمراں جماعت (ای این سی) نے کہا کہ نیلسن منڈیلا کی بیٹی زیندزی منڈیلا پیر کے روز ناگہانی طور پر جنوبی افریقہ کے شہر جہانسبرگ کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئیں۔
مقامی ذرائع ابلاغ نے نیلسن منڈیلا کی بیٹی زیندزی منڈیلا کی موت کو نامعلوم حتی مشکوک قرار دیا ہے۔
حکمراں جماعت (ای این سی) نے نیلسن منڈیلا کی بیٹی کی موت کو قبل از وقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مناسب وقت میں اس کی تفصیلات سے عوام کو آگاہ کردیا جائیگا۔
نیلسن منڈیلا کی 59 بیٹی زیندزی منڈیلا ڈنمارک میں جنوبی افریقہ کی سفیر بھی رہ چکی ہیں۔