نیپال میں گزشتہ ہفتے آنے والے تباہ کن سیلاب نے تباہی مچائی سیکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں اب بھی لاپتہ ہیں۔ تاہم اسی سیلابی پانی کے نیچے میں کروڑوں روپے کا خزانہ نکل آیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد تریشولی کے ایک بینک کا لاکرز تلاش کیا، جس میں سے 50 کروڑ نیپالی روپے مالیت کا سونا، ڈیڑھ کروڑ روپے نقد اور اہم دستاویزات برآمد ہوئیں۔
پولیس نے لاکر ملنے کے بعد اس کو توڑ کر یہ تمام قیمتی اشیا برآمد کیں اور سب کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
تریشولی کے ایسے ہی ایک بینک سے نیپال پولیس نے تقریباً 50 کروڑ کا سونا، 1.5 کروڑ نیپالی روپے اور کئی اہم دستاویزات نکالے ہیں۔ نیپال پولیس کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بینک سے نکالے گئے لاکرز کو جے سی بی مشینوں کے ذریعہ لے جایا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ’کرشی وکاس بینک‘ کی تریشولی ڈھونگے شاخ سے تقریباً 1.5 کروڑ روپے نقد، تقریباً 50 کروڑ روپے کا سونا اور اہم دستاویزات محفوظ مقام پر پہنچائے گئے ہیں۔
اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے، جس میں نیپال پولیس کے اہلکاروں کو بینک کے بیسمنٹ میں داخل ہونے کے لیے مبلہ ہٹاتے دیکھا جا سکتا ہے۔