نیپالی کرکٹر سندیپ لمیچانے پر کم عمر لڑکی کے ساتھ زیادتی کا جرم ثابت ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ریپ الزامات کیس کی سماعت ایک ہفتے تک جاری تھی، گزشتہ روز کٹھمنڈو کی مقامی عدالت میں کیس کی آخری سماعت ہوئی جس میں کرکٹر پر کم عمر لڑکی کے ساتھ زیادتی کا جرم ثابت ہوگیا۔









