لکھنؤ: مرکزی جانچ ایجنسی(سی بی آئی) نے شمال مشرقی ریلوے (این ای آر) کے چیف کنٹینٹ مینیجر کو تین لاکھ روپئے کی رشوت کے الزام میں گرفتار کیا ہے اور تلاشی کے دوران تقریبا 2.61کروڑ روپئے کی نقدی برآمد کی ہے ۔
آفیشیل ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ سی بی آئی نے شکایت کنندہ سے تین لاکھ روپئے کی رشوت مانگنے اور قبول کرنے پر این ای آر گورکھپور کے چیف کنٹینٹ مینیجر کے سی جوشی کو گرفتار کیاہے ۔ ایک شکایت کی بنیاد پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس میں جیم پورٹل پر شکایت کنندہ کی فرم کا رجسٹریشن رد نہ کرنے کے عوض میں سات لاکھ روپئے کی رشوت مانگنے کا الزام ہے ۔
الزام ہے کہ شکایت کنندہ کی کمپنی ریلوے کو سالانہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر 80ہزار روپئے فی ٹرک فی ماہ کا نظم کررہی تھی۔
سی بی آئی نے جال بچھایا اور شکایت کنندہ سے تین لاکھ روپئے کو غیر موزوں منافع قبول کرنے پر ملزم کو پکڑ لیا۔ گورکھپور اور نوئیڈا میں واقع ملزم کے دفتر و رہائشی احاطوں کی تلاشی لی گئی۔ جس میں 2.61کروڑ رو پئے کی نقدی اور قابل اعتراض دستاویزات برآمد ہوئے ہیں۔