نکاراگوئے کے صدر نے صہیونی وزیر اعظم کو ہٹلر قرار دیتے ہوئے غزہ اور لبنان میں صیہونی حکومت کی نسل کشی اور جنگی جرائم کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
نکاراگوئے کے صدر ڈینیئل اورٹیگا نے صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل میں اقتدار کی کرسی پر براجمان لوگ امریکہ اور یورپ کے سامراجی نمائندے ہیں۔
اورٹیگا نے نیتن یاہو کا موازنہ نازی جرمنی کے سابق رہنما ایڈولف ہٹلر سے کیا اور کہا کہ دہشت گردی کی سیاست میں ملوث ہونے کی وجہ سے انہیں شیطان کا بیٹا کہا جاسکتا ہے۔
اورٹیگا نے مزید کہا کہ یہ امریکہ اور یورپ کے حکمران ہیں جو اسرائیل کو مسلح کرتے ہوئے اپنے مفادات کے لیے استعمال کرتے ہیں۔