خطیب زادہ نے مزید کہا کہ اپنے وائٹ ہاؤس کے ساتھی کے نقصان سے مشتعل نیٹن یاہو نے ایرانو فوبیا کو بھڑکانے کیلئے نفرت انگیز جھوٹوں کا سہارا لیا ہے۔
ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایران کیخلاف ناجائر صہیونی ریاست کے وزیر اعظم کے حالیہ بیانات کے ردعمل میں کہا ہے کہ نیٹن نے ایرانو فوبیا کو بھڑکانے کیلئے نفرت انگیز جھوٹوں کا سہارا لیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار “سعید خطیب زادہ” نے آج بروز بدھ کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے وائٹ ہاؤس کے ساتھی کے نقصان سے مشتعل نیٹن یاہو نے ایرانو فوبیا کو بھڑکانے کیلئے نفرت انگیز جھوٹوں کا سہارا لیا ہے۔
ایرانی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ان کیلئے یہ تکلیف دہ ہے کہ ان کی ایران مخالف سازشوں کو پھر سے شکست کا سامنا ہوا۔
خطیب زادہ نے کہا کہ تاریخ میں یہودیوں کو بچانے سے لے کر قبضے کے مخالف ہونے تک، ایران نے ہمیشہ ظالموں اور جابروں کا مقابلہ کیا ہے؛ تاریخ کبھی جھوٹ نہیں بولتی ہے۔