یروشلم 23 ستمبر (ژنہوا) اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے منگل کے روز بحرین کے شہزادہ سلمان بن حماد آل خلیفہ سے فون پر گفتگو کی۔
وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق مسٹر نیتن یاہو نے مسٹر سلمان سے حالیہ دنوں میں ہونے والے سمجھوتے پر عمل کرنے کے حوالہ سے گفت و شنید کی ۔
اسرائیل کے ’وائنیٹ نیوز‘ کے مطابق ، مسٹر سلمان نے گفتگو کے دوران کہا کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کا قیام خطے کے استحکام مضبوطی فراہم کرتا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات معمول پر آنے کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیل اور بحرین کے لیڈروں سے اس طرح انہوں نے ساتھ عوامی سطح پر بات چیت کی ہے۔