صہیونی وزیر اعظم اور سی آئی اے کے سربراہ کے درمیان ایک اہم اور خفیہ ملاقات ہوئی ہے جس میں اہم علاقائی اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو اور امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ جان ریڈکلف نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ایک اہم اور خفیہ ملاقات کی ہے، جس میں کئی اہم علاقائی اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم اسرائیل کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ نتن یاہو اور جان ریڈکلف کے درمیان کئی اہم معاملات پر گفتگو ہوئی، تاہم ملاقات کی تفصیلات کو خفیہ رکھا گیا ہے۔
یہ ملاقات نتنیاہو کے حالیہ امریکی دورے کے چند روز بعد عمل میں آئی، جہاں انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر اعلیٰ امریکی حکام سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔
سیاسی مبصرین اس ملاقات کو خطے میں کشیدگی کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں، جبکہ فلسطینی حلقے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔
امریکہ مشرق وسطی میں اسرائیل کا سب سے بڑا حامی ہے اور ان دونوں کے درمیان قریبی انٹیلیجنس تعاون جاری ہے۔ اسی سلسلے میں سی آئی اے کے چیف کا حالیہ دورہ قابل توجہ قرار دیا جا رہا ہے۔